ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل ساگر روڈ پر بائک اور منی لاری کی ٹکر میں بائک سوار شدید زخمی

بھٹکل ساگر روڈ پر بائک اور منی لاری کی ٹکر میں بائک سوار شدید زخمی

Wed, 17 Nov 2021 19:01:24    S.O. News Service

بھٹکل 17 نومبر (ایس او نیوز)   یہاں ساگر روڈ پر بائک اور منی لاری کی ٹکر میں بائک سوار شدیدزخمی ہوگیا جسے بھٹکل سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد اُڈپی روانہ کیا گیا ہے۔ زخمی بائک سوار کی شناخت  پون مراٹھی (29) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ  بھٹکل  سے پندرہ کلو میٹر دور  آروکی نامی قصبہ کا رہائشی  پون مراٹھی بھٹکل سے اپنے  گھر جارہا تھا کہ ساگر روڈ پر واقع  سرکاری بس ڈپو کے قریب مخالف سمت سے آنے والی ایک منی لاری سے اس کی بائک ٹکراگئی۔ ٹکر لگتے ہی من لاری سڑک کے باہر جاکر اُلٹ گئی جبکہ  حادثے میں بائک کے بھی پرخچے اُڑ گئے۔ حادثے میں پون مراٹھی کے ہاتھوں اور پیروں کو شدید چوٹیں آئی ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے زائد علاج کے لئے اسے اُڈپی اسپتال روانہ کیا گیا ہے۔


Share: